امریکہ نے پاکستان کی امداد میں مزید 44کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی 

  امریکہ نے پاکستان کی امداد میں مزید 44کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی 

اسلام آباد(آن لائن) امریکہ نے پاکستان کوکیری لوگر بل کے تحت ملنے والی مالی امداد میں مزید 44 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی جبکہ اس کٹوتی کے بعد 9 سال قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ مالی امداد آدھی رہ گئی۔ اقتصادی امور کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کیری لوگر بل کے تحت ہونیوالی مذکورہ کٹوتی کے بارے میں امریکہ نے پاکستان کو سرکاری طور پر وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے تین ہفتے قبل آگاہ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے 2010ء میں کیری لوگر بل پر عملداری کیلئے ایک معاہدے (پیپا) کے تحت ساڑھے 7 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا تھاجو پانچ سال میں ادا کی جانی تھی، مذکورہ معاہدہ کو پاکستان کیساتھ شراکت داری کو فرو غ دینے کا نام دیا گیا اور یہ امداد اسی کے تحت خرچ ہونا تھی تاہم اس معاہدے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔پاکستان نے گزشتہ ہفتہ مذکورہ معاہدہ کو ازسر نو بحال کیا ہے تاکہ اعلان کردہ امداد کے تحت ملنے والی بقیہ 90 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کو خرچ کیا جا سکے،ذرائع نے بتایا یکم جولائی کو یو ایس ایڈ نے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا تھا ٹرمپ انتظامیہ کے نظرثانی جائزے کے مطابق پیپا معاہدے کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد میں 44 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا پاکستان کٹوتی کی زد میں آنیوالا واحد ملک نہیں بلکہ یہ صدر ٹرمپ کی ترقی پذیر ملکوں کو دی جانیوالی مالی امداد میں کٹوتی کی پالیسی کا حصہ ہے،اس ضمن میں یو ایس ایڈ کا موقف چھٹی کی وجہ سے فوری طور پر حاصل نہیں کیا جا سکا۔

امداد کٹوتی

مزید : صفحہ اول


loading...