پاکستان کی فضائی حدود بھارت کیلئے بدستور کھلی ہے،سی اے اے

    پاکستان کی فضائی حدود بھارت کیلئے بدستور کھلی ہے،سی اے اے

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلئے کھلی رکھنے کا اعلان کردیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے پاکستا ن کی مشرقی فضائی حدود مکمل طور پر آپریشنل ہے، بندش کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود اب بھی کھلی ہے۔پاکستان نے کشیدہ حالات کے باوجود بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود تاحال مکمل طور پر بند نہیں کی۔فضائی حدود کی بندش یا آپریشنل رکھے جانے کی پالیسی حکومت کو دینا ہوتی ہے، اس پر عملدرآمد کروانا سی اے اے کی ذمہ داری ہے۔حکومت کی جانب سے تاحال ایسی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں جن میں بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر دیے جانے کی تلقین کی گئی ہو۔ جب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری کیا گیا، تو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھی باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا جائے گا۔

سی اے اے

مزید : صفحہ اول


loading...