یو اے ای کا برج خلیفہ کو ترنگا میں رنگنے سے انکار، انڈین سفیر کو خفت کا سامنا 

یو اے ای کا برج خلیفہ کو ترنگا میں رنگنے سے انکار، انڈین سفیر کو خفت کا سامنا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آن لائن)متحدہ عرب اماراتی حکام نے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق بھارت کو جہاں اپنے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ ا۔پچھلے کئی سالوں سے ہر سال یوم آزادی کے موقع پر برج خلیفہ پربھارت کے پرچم کو آویزاں کیا جاتا رہا لیکن اب اماراتی حکام نے 15 اگست کے روز برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا۔شرمندگی کے مارے بھارتی سفیر اپنے عوام کو تسلی دیتے ہوئے انہیں تکنیکی خرابی کا بتاتے رہ گئے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیے جانے کا ا مکان ہے۔
 یو اے ای انکار

مزید :

صفحہ اول -