کشمیر ایشو پر2ایٹمی قوتوں میں امن کیلئے سلامتی کونسل جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے 

کشمیر ایشو پر2ایٹمی قوتوں میں امن کیلئے سلامتی کونسل جنگی بنیادوں پر ...

  

واشنگٹن(آئی این پی)پاکستان کاکس کی چیئر پرسن کانگریس وومن شیلا جیکسن نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل دو ایٹمی قوتوں کیدرمیان امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ا ن کا حق ہے کے یہ معاملہ جمہوری طریقے سے حل کیا جائے۔امریکی خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ یہی وہ وقت ہے جب بھارت کے زیرتسلط رہنے والے کشمیریوں کے استصواب رائے اور حقیقی ووٹ سے یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔شیلا جیکسن کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنا اس لئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام ایسا چاہتے ہیں، اور اب وہ وقت آ گیا ہے جب سلامتی کونسل 2 ایٹمی قوتوں کے مابین تنازع کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

شیلا جیکسن 

مزید :

صفحہ اول -