دشمن عناصر پاکستان کا امن تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں،مرتضیٰ وہاب 

دشمن عناصر پاکستان کا امن تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں،مرتضیٰ وہاب 

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کا امن تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں۔ ایسے عناصر کے عزائم خاک میں مل جائینگے اور انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایسے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...