وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی  کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت 

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی  کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت 

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کوئٹہ میں ہونے والا بم دھماکہ امن دشمنوں کی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائی ہے ہم بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی زخمیوں کی جلد صحتیابی عطا فرمائے پاکستان دشمن قوتیں  انسانی جانوں سے کھیل کر اپنے مقاصد حاصل نہیں  کرسکتیں پاکستانی قوم اس طرح کی دہشتگردی سے نہ پہلے خوفزدہ ہوئی تھی نہ اب ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -