سابق صدر ضیاء الحق اور شہدا بہاولپور کی آج 31ویں برسی 

سابق صدر ضیاء الحق اور شہدا بہاولپور کی آج 31ویں برسی 

  

 ہارون آباد(نمائندہ پاکستان ) سابق صدر مملکت جنرل ضیاء الحق شہید کی برسی کل عقیدت واحترام سے منائی جائے گئی اس سلسلہ میں مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وسابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے جناح پر یس کلب کے ممبران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17اگست یوم شہداء بہاولپور(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 کو ہم نے کشمیر کے ساتھ منسوب کیا ہے اور اس امید سے کہ کشمیریوں کی جو جدو جہد آزادی ہے اس پر پاکستانی حکمران بھی وہی پالیسی اختیار کر یں گئے جو ضیاء الحق شہید کی تھی۔اس وقت ہر ذی شعور پاکستانی کو اس چیز کا حساس ہو رہا ہے کہ جنرل ضیاء الحق شہید نے روس کو افغانستان میں کیوں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا اور افغانستان میں کیوں روک دیا تھا۔اس وقت اگر سکھوں کی فہر ستیں نہ دی جاتی تو آج کشمیریوں پر یہ ظلم وستم نہ ہوتا اور کشمیر میں آج پاکستان کا پرچم  لہرا رہا ہوتا۔جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے سر پرست اعلی ٰحاجی محمدیٰسین نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اعجازالحق جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے عالم اسلام کے لئے انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اورمسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ضیاء الحق شہید کی اسلام ودین حق کے لئے جو خدمات تھیں وہ ناقابل فراموش ہیں کشمیر بارے انکی پالیسی بڑی واضح تھیں اگر انکو کچھ وقت اور مل جاتا تو آج کشمیر ی مسلمانوں پر جو ظلم وستم کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں وہ کبھی نہ ہوتی اب بھی پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں واضح پالیسی اپناتے ہوئے مسلہء کشمیر کے حل کے لئے عالمی فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے بھارتی ظلم وستم وبر بریت سے کشمیری مسلمانوں کو بچانے میں اپنا کردار اداء کریں اور ہم یوم شہداء بہاولپور کی برسی کوبھی کشمیر کے ساتھ منسوب کر رہے ہیں۔

برسی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -