چھٹیاں ختم‘سرکاری‘ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں شروع
ملتان‘وہوا(سٹاف رپورٹر‘نمائندہ پاکستان )اڑھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی تمام نجی و سرکاری سکول کھل گئے،سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گزشتہ روزسے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا،ملتان کے 1300 سے زائد سرکاری تعلیمی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے،طلبا و طالبات کی بڑی تعداد سکولز میں موجود رہی‘بچے چھٹیاں گزارنے کے بعد سکول آنے پر خوش نظر آئے۔تاہم سرکاری سکولوں میں پہلے روز طلبا کی حاضری کا تناسب 70 فیصد رہا، بیشتر سکولوں میں ششماہی امتحانات کا آغاز بھی ہوگیا، پہلے روز کچھ بچے خوشی سے اور کچھ روتے ہوئے سکول پہنچے۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شہر کے تمام کالجز بھی کھل گئے،سرکاری کالجوں میں میں پہلے روز طلبا کی حاضری انتہائی کم رہی، کالجوں میں اساتذہ کی پہلے روز حاضری 95 فیصد رہی۔واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14 اگست تک تعطیلات دی تھیں۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے پہلے روز سکولوں میں بچوں کی تعداد معمول سے کم رہی تاہم سکولوں میں اساتذہ اور دیگر سٹاف حاضر تھامحکمہ تعلیم کے حکام بالاء کی احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وہوا کے ہیڈماسٹر سیف اللہ خان قیصرانی نے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول آنے والے بچوں کا استقبال کیا اور سکول میں سب سے پہلے آنے والے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
شروع