بس‘ویگن اڈوں‘ ریلوے سٹیشنوں پر رش‘ ٹرانسپورٹرز کی پھر لوٹ مارشروع

بس‘ویگن اڈوں‘ ریلوے سٹیشنوں پر رش‘ ٹرانسپورٹرز کی پھر لوٹ مارشروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ وہاڑی (نمائندہ خصوصی‘ بیورو رپورٹ)عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری،ٹرینیں بدستور گھنٹوں تاخیر کا شکار، کراچی سے براستہ ملتان لاہور، راولپنڈی،پشاور جانے والی ٹرینیں 8 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں،جس کے باعث ایڈوانس ٹکٹیں لینے کے باوجود کئی شہری جو پہلے عید اپنے پیاروں کے ساتھ بروقت نہ منا سکے تھے اب واپس اپنے گھروں میں پہنچنے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 کے لئے نہایت پریشانی کا شکار ہیں، جس کے باعث گزشتہ روز بھی ملتان سے گزر کر کراچی،سکھر،خان پور،راولپنڈی،پشاور،لاہور اور کوئٹہ جانے والی بیشتر ٹرینیں 8 سے 10 گھنٹے کے درمیان تاخیر کا شکار ہوئی،جبکہ مسافروں کا کہنا تھا کہ پہلے عید پر خوار ہوئے اب واپس جانے کے لئے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کے لیٹ ہونے کے باعث خوار ہونے پر مجبور ہیں،اتوار سے لے کر گزشتہ روز تک زکریا ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس،تیز گام،ہزارہ ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،سندھ ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافر ملتان ڈویژن کے مختلف اسٹیشنوں پر خوار ہوتے رہے۔  چودہ اگست اور عیدا لاضحی کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈوں پر رش بڑھ گیا جس کے سبب ٹرانسپورٹرز حضرات نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا جبکہ پیسے کمانے کے چکر میں بسوں اور ویگنوں میں ضرورت سے زیادہ سواریاں بٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا جاتاذمہ دار محکموں کے افسران نے مبینہ طور پر منتھلی وصول کرنے کے بعدٹرانسپورٹرز کو کھلی چھوٹ دے دی جس پر مسافروں ندیم، امتیاز، ذاکر، اویس، احمد،اذان، شہزاد و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
اوور لوڈنگ