تاجروں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے‘ محمد جہانزیب کھچی 

تاجروں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے‘ محمد جہانزیب کھچی 

  

میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجر بھائیوں کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے جنرل سیکرٹری حافظ ممتاز احمد راں اور تاجر رہنماء حیدر خان سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت کو سنبھالا ہے اور تاجروں کے مطالبات کو بھی تسلیم کیا گیا ہے تا ہم ملکی حالات کے پیش نظر تاجر برادری کو ذمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہو گا اور ٹیکس نیٹ کو بڑھا کر ملک کی مجموعی آمدنی بڑھانے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی میلسی کی تعمیر و ترقی کیلئے درکار فنڈز جلد جاری کیئے جائیں گے اور منتخب نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی فنڈز خرچ کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -