کشمیر کی آزادی کیلئے ملکر جنگ لڑنا ہوگی‘ نواز ناجی

  کشمیر کی آزادی کیلئے ملکر جنگ لڑنا ہوگی‘ نواز ناجی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے باہمی اختلافات کوبالائے طاق رکھناہوگا اورکشمیر کی آزادی کی جنگ مل کرلڑناہوگی بھارت نے کشمیر پرغاصبانہ تسلط کومضبوط(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

کرنے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت کوختم کیاہے انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی طرف سے مقبوضہ کشمیر بارے اجلاس طلب کرناخو ش آئندہے سلامتی کونسل اس مسئلہ پراپنی پہلے سے منظورکردہ قراردادوں پرعمل درآمدکرائے توجنگ وجدل کے بغیر اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ بھارت اوراسرائیل امریکہ کے بغل بچے ہیں جوکشمیراورفلسطین میں مسلمانوں کاقتل عام کرکے ان کی اکثریت کواقلیت میں بدلناچاہتے ہیں عالمی برادری بھی اپنی خاموشی ختم کرے اوراس قتل عام کورکوانے میں اپناکرداراداکرے ورنہ کشمیرکامسئلہ عالمی امن کیلئے بہت بڑاخطرہ بن جائیگا۔

ملکر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -