تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہوکر رہے گی‘ تابش الوری

  تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہوکر رہے گی‘ تابش الوری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک پاکستان کی طرح تحریک آزاد ئی کشمیر بھی کامیاب ہو کر رہے گی مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے بعد ایک نیا اور مکمل پاکستان نئی شان سے ابھر یگا پاکستانی قوم (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیری حریت پسندوں کے پشت پر کھڑی ہے بھارت انھیں ظلم کا نشانہ بنا سکتا ہے لیکن کشمیریوں کو ہمیشہ کے لئے غلام نہیں بنا سکتا معروف پارلیمنٹرین اور نظر یہ پاکستان فورم کے ضلعی سربراہ سید تابش الوری کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے ایک فکری نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ تہتر سال سے مجاہدین کشمیر اپنی جنگ آزادی لڑ رہے ہیں اور لاکھوں مسلح فوجیوں کے محاصرے میں تاریخ کی عظیم قربانیوں کے ساتھ بے جگری سے اپنی لا زوال جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اقوام متحدہ کی استصواب رائے کی قرارداد پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا جس سے شہ پا کر بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس غاصبانہ اقدام کیخلاف پورے پاکستان ہی میں یوم سیاہ نہیں منا یا گیا بلکہ ساری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور سلامتی کونسل بھی اس کا نوٹس لینے پر مجبور ہو گئی ہے ایک متنازعہ سر زمین پر بھارت کا قبضہ اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش انسانی حقوق پر ڈا کے اور کھلی جارحیت کے مترادف ہے۔

تابش الوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...