پوری قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ آصف منظور موہل
بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہم سب اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، پوری پاکستانی قوم نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت میں تمام اقلیتوں کے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا رہا جو دنیا کی بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کی دعووں کی نفی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق پارلیمانی سیکرٹری میاں آصف منظور موہل نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری راؤ دلشاد احمد نوید کی قیادت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کا حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے اس موقع پر میاں شہزاد وٹو نے کہا کہ نریندر مودی کے ناپاک عزائم نے خطے کے پونے دو ارب لوگوں کی زندگیوں کو داؤپر لگا دیا ہے جس کا اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے، ورنہ پورے خطہ میدان جنگ کی صورت اختیار کر جائے گا۔
آصف منظور