ٹھٹھہ صادق آباد: لیپا سیکٹر میں شہید ہونیوالے تنویر احمد کی نمازجنازہ ادا

  ٹھٹھہ صادق آباد: لیپا سیکٹر میں شہید ہونیوالے تنویر احمد کی نمازجنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وجھیانوالہ،خانیوال‘ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان‘نامہ نگار) ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر138دس آر قدیم کا رہائشی پاک آرمی کا نائیک تنویر احمد ولد نذیر احمد آرائیں لیپا سیکٹر کشمیر لائن آف کنٹرول پر دشمن ملک بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا،شہید نائیک تنویر احمد کا جسد خاکی گزشتہ رات گئے آبائی گاوں چک 138دس آر پہنچا دیا گیا،شہید تنویر احمد کی نماز(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

جنازہ آج صبح 17اگست بروز ہفتہ کو ساڑھے8 بجے آبائی گاوں چک 138دس آر کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گروانڈ میں ادا کی جائے گی،شہید تنویر احمد کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خا ک کیا جائے گا،شہید کے پسماندگان میں بیوہ،ایک بیٹا،2بیٹیاں شامل ہیں،جبکہ شہید کے والد نذیر احمد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں رمیض ظفر نے شہید تنویر احمد کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت بچوں سے پیار کیا۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے وجھیانوالہ کے ثپوت شہیدسپاہی محمد رمضان وجھی کی نمازہ جنازہ صبح دن 8بجے ادا کی جائے گئی شہیدکا جسد خاکی راولپنڈی سے ہیلی کاپٹر پروٹو والی جھال کچاکھوہ اور آرمی ایمبولینس پروجھیانوالہ پہنچایا جائے گا ہیلی کاپٹر کے لیے پیڈ تیار کر لیاگیا ہے نمازہ جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول وجھیانوالہ میں ادا کرنے کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ وجھیانوالہ کے قبرستان چک نمبر 61 اے پندرہ ایل فوجیانوالہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
سپاہی