ادارے یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں‘ ملک حیدر عثمان 

ادارے یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں‘ ملک حیدر عثمان 

  

 ملتان (وقائع نگار)وکیل کے لاپتہ ہونے پر ہائیکورٹ بار کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ، اداروں کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں ہمارے ممبر کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔ صدر ہائیکورٹ بار ملک حیدر عثمان نے کہا کہ سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار یافث نوید ہاشمی گزشتہ 9 روز سے غائب ہیں جو اسلام آباد بلیو ایریا میں فیملی کے ساتھ گئے اور اچانک غائب ہو گئے۔اسلام (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

آباد جیسے شہر میں سابق جج کے بیٹے کا غائب ہونا تشویشناک ہے۔ حکومت پاکستان اداروں سے یافث نوید ہاشمی کو برآمد کیا جائے ہمیں یافت نوید ہاشمی کی زندگی پر تشویش ہے ہم اآج تمام اداروں کو آج لیٹر بھی لکھ رہے ہیں۔۔ ا?ئین تمام شہریوں کی بازیابی کی ضمانت دیتا ہے اگر بازیابی ممکن نا ہوئی تو پنجاب بھر کی  بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلا کر ا?ئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گااس موقع پر بار کے دیگر عہدیداران نائب صدر ساجد سنپال،  جنرل سیکرٹری وقاص ارشد چھجڑا، سید انیس مہدی، سید اقبال مہدی زیدی، ملک بخت  یارمہدی، عارف نوید ہاشمی، کاظم رضا سمیت دیگر سینئر وکلاء   نے شرکت کی

ملک عثمان 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -