چوک سرور شہید‘ مینارٹیز ڈیموکرٹیک پارٹی کے زیر اہتمام ریلی 

چوک سرور شہید‘ مینارٹیز ڈیموکرٹیک پارٹی کے زیر اہتمام ریلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرورشہید(نامہ نگار) اقلیتوں کے قومی دن  (یوم اقلیت) کے موقع پر پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی PMDCکے زیر اہتمام امن و یکجہتی ریلی کا انعقاد ہوا۔ ریلی کا آغاز کلمہ چوک سے ہوا ریلی میں پورے جنوبی پنجاب سے اقلیتی برادری وکلاء، دانشور، کسان مزدور سیاسی و سماجی رہنمااور شہریوں کی سینکڑوں کی تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔ ریلی سے چیئرمین پاکستان مینارٹیز ڈیمو کریٹک پارٹی عابد چاند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد برصغیر کی اقلیتوں کیلئے ایسے خطے کا قیام تھا جس(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 میں وہ مذہبی، معاشرتی اور سیاسی طور پر آزاد زندگی بسر کر سکیں اس حقیقت کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناب نے پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب میں ملک کی اقلیتوں کا یقین دلاتے ہوئے فرمایا کہ آپ آزاد ہیں اپنے اپنے مذاہب کی پیروی کرنے کے لئے، آپ آزاد ہیں ملک میں معاشی پالیسیاں بنانے کیلئے، آپ آزاد ہیں کار مملکت میں حصہ ڈالنے کیلئے یہی وجہ تھی کہ پہلی دستور ساز اسمبلی کے کل 53اراکین میں سے 18اراکین کا تعلق ملک کی مزہبی اقلیتوں سے تھا۔ واضع رہے یہ اراکین تحریک پاکستان میں بھی بانی پاکستان کے شانہ بشانہ رہے۔
دن