دو افراد کا پیدائشی ایک ایک گردہ جبکہ تیسرے شخص کادائیں جانب دل

  دو افراد کا پیدائشی ایک ایک گردہ جبکہ تیسرے شخص کادائیں جانب دل

  

لیاقت پور (تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی اللہ آباد کے سابق سٹی صدر حاجی محمد یار بھٹی و اللہ آباد کی نواحی بستی پنوہاں کے رہائشی محمد جاوید کے پیدائشی طور پر دو دو گردوں کی بجائیصرف ایک(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ایک گردہ ہے جبکہ قادر کالونی اللہ آباد کے رہائشی غلام سرور جس کا دل پیدائشی طور پر بائیں جانب کی بجائے دائیں جانب ہے انہیں یہ علم اس وقت ہوا جب انہیں الٹراساؤنڈ اور ایکسرا کرانے کی ضرورت پیش آئی اور ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ پیدائشی طور پر ان کا صرف ایک ایک گردہ ہے جبکہ غلام سرور کا دل جسم کے دائیں جانب موجود ہے حاجی محمد یار بھٹی، محمد جاوید اور غلام سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹروں نے انہیں گردوں اور دل کے متعلق بتایا تو انہیں بہت تعجب ہوا تھا تاہم وہ خدا کی قدرت پر راضی ہیں اور وہ ایک نارمل زندگی گزارتے ہوئے اللہ پاک کی ان نعمتوں کے بھی شکر گزار رہتے ہیں

دل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -