ایم پی اے چودھری آصف مجید کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ قیدیوں سے ملاقات‘ تقریب میں شرکت

ایم پی اے چودھری آصف مجید کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ قیدیوں سے ملاقات‘ تقریب ...

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے ڈسٹرکٹ ممبر ہیومن رائٹس اینڈ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

مینارٹی شمیل مرزا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں سے انکے مسائل معلوم کئے جیل انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدر ی آصف مجید نے کہاکہ جشن آزادی کی خوشیوں میں ہم اسیران جیل کو نہیں بھولے،نفرت جرم سے کی جاتی ہے نہ کہ انسان سے۔انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے کشمیر میں عوام پر ظلم وستم کی انتہا کی ہوئی ہے اور کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ آزادی کی قدروقیمت کوئی کشمیر عوام سے پوچھے یا 1947ء میں جب پاکستان آزادہوا توہمارے لاکھوں لوگ شہید ہوئے تب جاکر ہمیں آزادی نصیب ہوئی، انہوں نے تمام قیدیوں پر یہ بات زوردیکر کہی کہ بحثیت انسان اورمسلمان ہم سب بھائی بھائی ہیں اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اپنے اندر قوت برداشت پیداکریں آپ جب رہا ہوکر جائیں تو باہر جاکر عزت اوروقار کے ساتھ زندگی گزاریں کیونکہ جیل کی قید کوئی اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات بھلاکرآگے بڑھنا ہوگا تو کشمیرآزاد ہوگا، ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا، ہمیں ملکر لڑنا پڑے گا، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔ 80ہزارکے قریب لوگ شہیدہوچکے ہیں، اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سید بابر علی شاہ نے چوہدری آصف مجید کو جیل کے چھوٹے چھوٹے مسائل سے آگاہ کیا،آخرمیں پاکستان کی آزادی کا کیک کاٹا گیا جس میں قیدیوں نے ملی نغمے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر ملک وملت اور افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...