انڈیا خطے میں دہشتگردی کے نئے کلچر کو فروغ دے رہا ہے‘ یوسف رضا گیلانی

  انڈیا خطے میں دہشتگردی کے نئے کلچر کو فروغ دے رہا ہے‘ یوسف رضا گیلانی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)کشمیر کی خود مختاری نوشتہئ دیوار ہے انڈیا بربریت پیدا کرکے پورے ایشیائی خطے میں دہشت گردی کا نیا کلچر پیدا کررہاہے یہ بات سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فورس جنوبی پنجاب کے صدر رانا ذوالفقار علی کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید سے لے کر آج تک پیپلزپارٹی نے کشمیر کا مقدمہ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کو باوقار انداز میں پیش اور دفاع کیا ہے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے عید کی مصروفیات کشمیر میں ادا کرکے ثابت کردیا کہ وہ موجودہ نسل کے حقیقی لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے مسلط کردہ قید و بند نے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں علاوہ ازیں رانا ذوالفقار علی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جوش اورولولہ کے لئے بلاول بھٹو کو تفصیلی دورے کی دعوت دی جائے گی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری شہزاد رسول، راؤ عبداللہ سیکرٹری انفارمیشن،آصف رسول اعوان، محمد علی بلوچ، سوشل میڈیا انچارج سینئر نائب صدر رانا افضل، رانا دانش، محمد ارشد، ذغم گیلانی شریک تھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -