کامیاب پالیسیاں‘ پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہورہا ہے‘ احمد علی دریشک

  کامیاب پالیسیاں‘ پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہورہا ہے‘ احمد علی ...

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) ہم اپنے لیڈر کے ویژن پر عمل پیرا ہیں، اور عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں گے، جو سیاست کے نام پر کپتان کے ویژن کی مخالفت کر رہے ہیں، اصل میں وہ مخالفت کپتان کی نہیں پاکستان کی مخالفت کرر ہے ہیں، ڈیرہ غازی خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی کاوش سے صحیح معنوں میں ڈیرہ پھلاں دا سہرا بننے جا رہا ہے، ڈیرہ میں اتنی میگا پراجیکٹ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

بننے جا رہے ہیں کہ جس کی مثال نہیں ملے گی یہ بات چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی خان دریشک نے اپنے حلقہ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر کے ویژن کو آگے لے کر ترقی کی طرف گامزن ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں اصل میں وہ پاکستان کے مخالف ہیں، پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں، دنیا میں پاکستان کا کھویا ہوا وقار بلند ہو رہا ہے، دنیا میں پاکستان کو عزت مل رہی ہے، مگر مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہا، انہو ں نے کہا کہ ہم عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں گے، اس موقع پر سردار احمد علی دریشک نے یو سی پائیگاہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا کہ پائیگاہ میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا کام شروع ہو چکا ہے، پختہ روڈ معموری روڈ پل شیخ والا پائیگاہ مائنر سے بستی خادم حسین چنگوانی تک اور معموری روڈ تا کچی آبادی تک پختہ سڑک کا کام بہت جلد شروع ہو جائے گا، اس کے علاوہ چوک بورانے والا سے جام پور روڈ تک کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار روڈ پر کام جاری ہے، جو کچھ دنوں تک سڑک مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ کھاکھی روڈ بھی مکمل ہونے والا ہے، پورے پائیگاہ شہر کو ٹف ٹائل اور سیوریج انڈر گراؤنڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں ہر یونین کونسل کے کاموں کی نگرانی خود کر رہا ہوں، اس موقع پر معززین علاقہ موقع پر موجود تھے جنہوں نے سردار احمد علی خان دریشک کے ان ترقیاتی کاموں کو سراہا۔

احمد علی دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -