نیب کی بہاولپور میں کارروائی‘ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والے 4افراد گرفتار

نیب کی بہاولپور میں کارروائی‘ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والے 4افراد ...

  

ملتان (وقائع نگار) نیب ملتان نے ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزا م میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کاکہنا ہے کہ بہاولپور میں ملزم رفیق بھٹی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جبکہ ملزمان تحصیل آفیسر پلاننگ ریاض احمد، بلڈنگ انسپیکٹر عبدالرزاق (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

اور علی اکبر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سوسائٹی کی منظوری دی سوسائٹی کی منظور ی کے لئے ملزمان نے رشوت وصول کی تھی اس سوسائٹی کے ذریعے شہریوں کو پلاٹ فروخت کرنے کے بہانے کروڑوں روپے ہتھیا لئے گئے شہریوں کی درخواست پر نیب نے کچھ عرصہ قبل اس کی انکوائری شروع کی تھی ابتدائی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملزمان تحصیل آفیسر پلاننگ ریاض احمد، بلڈنگ انسپیکٹر عبدالرزاق، علی اکبراور ڈویلپر رفیق بھٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیب کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -