دریائے ستلج میں پانی کی ”انٹری“ شہری خوشی سے نہال‘ گلاب کی پتیوں سے استقبال

  دریائے ستلج میں پانی کی ”انٹری“ شہری خوشی سے نہال‘ گلاب کی پتیوں سے ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریائے ستلج میں پانی کی آمد پر گلاب کی پتیوں سے استقبال کیا گیا. تفصیل کے مطابق دریائے ستلج میں کافی عرصے بعد پانی آنے سے علاقہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں دریا کا رخ کیا اس موقع پر سول سوسائٹی آف بہاولپور کے چیئرمین محمد اکرم ناصر کی قیادت میں پروفیسر عصمت اللہ شاہ،ملک امتیاز چنڑ دیوانہ بلوچ اور محمد عثمان پر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

مشتمل ایک وفد نے دریائے ستلج کے کنارے ایمپریس برج کے پاس پانی کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر نوجوانوں کی ایک ٹولی نے پانی آنے کی خوشی میں سرائیکی رقص ''جھمر '' پیش کیا. بعد ازاں سول سوسائٹی آف بہاولپور کے چیئرمین محمد اکرم ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ایک غیر جمہوری حکمران جنرل ایوب خان نے عوام کی مرضی کے خلاف دریائے ستلج کا پانی انڈیا کو فروخت کر سرائیکی وسیب کے دریا ستلج کو ریت کے دریا میں بدل دیا.جس کے باعث یہ علاقہ معاشی بدحالی کا شکار ہو گیا اور صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوئے پانی کے بغیر نارمل زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے۔ اس کیلئے جب بھی دریائے ستلج میں پانی آتا ہے عوام خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں۔سول سوسائٹی آف بہاولپور اس پر مسرت موقع پر عوام کی خوشی میں شریک ہے اور دریائے ستلج میں گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کر رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائے ستلج میں مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

استقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...