مودی کے غیر آئینی اقدامات سے خطے کی صورتحال بدل گئی‘ سید خاور علی شاہ

مودی کے غیر آئینی اقدامات سے خطے کی صورتحال بدل گئی‘ سید خاور علی شاہ

  

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان) کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے،کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرکے انڈیا نے اپنی بربادی کے پروانے پر دستخط کردئیے ہیں،نریندر مودی نے غیر آئینی اقدامات سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے،کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے،ان خیالا ت کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر عمائدین(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

علاقہ،میڈیا اور شہریوں سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے انسانیت سوز ظلم وستم کی انتہاکررکھی ہے،کشمیریوں کو کرفیو کے نام پر گھروں میں محصور کرکے ان پر زندگی اجیر ن بنادی ہے،عالمی برادری خوراک اور ادویات سے محروم رکھے جانے والے مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لے اور انڈیا کو کشمیر ی عوام پر ظلم وستم بند کردینے پر مجبور کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حساس معاملے اور کشیدہ صورت حال کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے میں حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،پوری قوم نے 14اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15اگست کو یوم سیاہ مناکر ثابت کیا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔اس موقع پر راؤ محمد آصف سعیدی،چوہدری محمد اسلم شاہد،حفیظ سعیدی،چوہدری محمد قاسم ارائیں،نوازش علی شاہ،زاہد حسین بھٹی،ملک حفیظ گل اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -