رکن صوبائی اسمبلی مسز شاہدہ احمد کا فوڈ اتھارٹی دفتر کا دورہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن سے ملاقات
خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی وممبر پنجاب فوڈ اتھارٹی مسزشاہدہ احمد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
کے ڈسٹرکٹ آفس کا وز ٹ کیا اورڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ڈسٹرکٹ خانیوال مبشر عباس سے ملا قات کی۔اس موقع پر مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ حفظان صحت کے اصولوں اورصاف شفاف صحت مند فوڈ کویقینی بناکر صحت مند معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔ خاص طورپر چھوٹے بچوں کو صحت مند اشیاء خوردو نو ش کی فراہمی کویقینی بنایاجائے محض چند روپوں کے مفاد میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پنجاب فوڈ اتھار ٹی کے قیام سے بہتری آئی ہے تاہم اس کے بنیادی اصولوں اوراہم نکات کوعملی شکل دینے کیلے ہرشہری کواپنا کردار ادا کرناچاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ فوڈاور کھانے پینے کی شاپس پرملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس اور صفائی ستھرائی کے عمل کویقینی بنایاجائے۔قبل از پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ ڈپٹی ڈائریکٹر مبشرعباس نے تفصیلی بریفنگ دی اورپنجاب فوڈاتھارٹی کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔مزید بہتری کیلے انہوں نے مسزشاہدہ احمدکی طرف سے تجاویز نوٹ کیں۔
ملاقات