کشمیر میں مظالم‘ مودی سرکار کو حساب دینا پڑے گا‘ حافظ داؤد سلیمانی

  کشمیر میں مظالم‘ مودی سرکار کو حساب دینا پڑے گا‘ حافظ داؤد سلیمانی

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے رنگ لانے کا وقت آگیا ہے اور بہت جلد کشمیر آزاد ہو(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کر رہے گا انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں تمام پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھاتی بزدل فوج نہتے کشمیریوں پر جو مظالم ڈھا رہی ہے اس سے تحریک آزادی کو مزید تقویت مل رہی ہے مودی سرکار کو ایک دن ان مظالم کا حساب دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا آزاد کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کشمیریوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی پر مشتمل تھا کشمیری اور پاکستانی مل کر بھارت کو تگنی کا ناچ نچائیں گے اور بہت جلد بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا جبکہ کشمیری آزادی کی فضاؤں میں سانس لیں گے

داؤد سلیمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -