مودی نے اسلام دشمنی کی تمام حدیں عبور کرلیں‘ سردار محمد خان لغاری

    مودی نے اسلام دشمنی کی تمام حدیں عبور کرلیں‘ سردار محمد خان لغاری

جھوک اترا(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حلقہ 192 سردار محمد خان لغاری نے جھوک اترا میں میڈیا کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

بھارتی جبر و تسلط کی شدید مذمت کرتے ہیں نہتے کشمیریوں پر مظالم پر عالم اسلام کے متحد ہونے کی ضرورت ہے مودی نے اسلام دشمنی کی تمام حدیں عبور کرلیں پاکستان بھارت سے کشمیر کاز ہرسطح کی جنگ لڑنے کو تیار ہے پاکستان کشمیر دشمن انڈین لابی کشمیر ایشو پہ منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پہ گامزن ہے اور کامیاب خارجہ پالیسی کے بدولت پوری دنیا میں سرخروئی حاصل ہورہی ہے۔انشاء اللہ جلد اپنے حلقہ کے لئے میگا پراجیکٹ منظور کرالیں گے دریائے سندھ کے کٹاو سے املاک آبادیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔عوام کو مایوس نہیں کریں گے اس موقع پر نعیم خان سکھانی، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت شہباز سلطان رح میاں مستقیم اختر جتوئی۔ِسردارخلیل خان لسکانی۔حاجی اللہ بخش چانڈیہ۔رانا حاجی عبداللہ اترا۔اللہ بخش خان جتوئی۔ملک نواز موہانہ۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالغفار خان رانا ظفر عبداللہ ودیگر پی ٹی آئی رہنما و انتظامیہ موجود تھی۔

محمد خان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...