عیدالاضحیٰ، یوم آزادی کی تعطیلات ختم‘سرکاری مالیاتی ادارے اوپن
ملتان (سٹاف رپورٹر‘سٹی رپورٹر) عیدالاضحیٰ، یوم آزادی کی تعطیلات ختم ہونے پر میپکو دفاتر جمعہ کے روزپھرکھل گئے۔ افسروں اور ملازمین کی حاضری کم رہی جبکہ اکثریت نے تاخیر سے آمد(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
کی روایت برقرار رکھی اور جمعۃ المبارک کی نماز کی ادائیگی کیلئے جلد دفاتر سے چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے 6 روز تعطیلات کے بعد مسائل کے حل کیلئے میپکو دفاتر سے رجوع کیا۔ ان صارفین میں اکثریت بلوں کی اقساط، تاریخ ادائیگی بلوں میں توسیع کروانے والوں کی تھی۔ افسروں اور ملازمین کی دفاتر میں عدم موجودگی اور تاخیر سے آنے کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ عید کی تعطیلات کے بعدسرکاری دفاترکھل گئے، پہلے روز ملازمین کی حاضری کم رہی۔گذشتہ روز عید تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری ونجی ادارے کھل گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی اے، واسا اور پی ایچ اے میں پہلے روزملازمین کی حاضری کم رہی، جبکہ چند ملازمین حاضری لگا کر غائب ہو گئے۔ علاوہ ازیں گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی حاضری سب سے کم رہی جس کی وجہ سے سرکاری اداروں میں سائلیں کے کام نہ ہو سکے۔ بینک اور مالیاتی ادارے عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گے۔ حکومت کی جانب سے عید الاضحی کی مناسبت سے 12 تا 15 اگست (پیرتا جمعرات) تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینک اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر چھ روز بند رہے نوٹیفکیشن کے مطابق آج ہفتہ ورکنگ ڈے کی مناسبت سے بینک او رمالیاتی ادارے کھلے رہیں گے.
اوپن