پی آئی اے‘ آج سے حجاج کرام کی واپسی شروع‘ ائیر پورٹ پر استقبال کی تیاریاں مکمل

  پی آئی اے‘ آج سے حجاج کرام کی واپسی شروع‘ ائیر پورٹ پر استقبال کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پی آئی اے کا سعودی عرب سے بعد ازحج آپریشن کا آغاز ہفتہ آج سے ہو گا۔ پی آئی اے اس سال 290 خصوصی اور شیڈول حج پروازوں کے ذریعے 82 ہزار سے زائد(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

حجاج کرام کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہے پی آئی اے کی پہلی بعد ازحج پروازیں پہلے روز ہفتہ 17 اگست کو کراچی،اسلام آباد اور فیصل آباد، 18 اگست کو لاہور پشاور اور ملتان، 19 اگست کوکوئٹہ جبکہ 21 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گی پی آئی اے کے اعلیٰ افسران ائر پورٹس پر حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے حج ٹیم کے ممبران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بعد ازحج آپریشن کے دوران حجاج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
تیاریاں