عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالے‘ ذیشان اختر‘ نصراللہ ناصر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور سید ذیشان اختر اور نائب امیر نصراللہ ناصرنے کہاہے کہ آج پوری قوم بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ72برسوں سے کشمیری حق (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
خود ارادیت کے منتظرہیں مگربھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کررکھاہے۔برھان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے اٹھنے والی تحریک آزادی کشمیر بھارتی پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمے کے بعد شدت اختیار کر چکی ہے اور اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری جلد اس مسئلے کا ایسا پائیدار حل نکالے جو 3کروڑ کشمیریوں کو قابل قبول ہو۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مظالم اور وادی میں کرفیو کے باوجودکشمیری عوام سڑکوں پر نکل احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے پوری قوم جذبے سے سرشار نظر آتی ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں اور کسی موقع پر بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جب تک ہمارے جسموں میں خون کا ایک بھی قطرہ موجود ہے ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیری عوام بھی دنیا کی دیگر قوموں کی طرح ایک آزاد فضا میں سانس لیں گے۔
حل