کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں ‘ تقریبات 

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں ‘ تقریبات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان‘خانپور ‘سمہ سٹہ ‘ ہارون آباد،چوک اعظم ، ڈیرہ غازیخان ، چوک سرور شہید ، لودھراں ، رحیم یار خان (سٹی رپورٹر‘کورٹ رپورٹر ‘ نامہ نگار، نمائندگان پاکستان)جمیعت علماءاسلام (ف) ضلع ملتان کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا ایاز الحق قاسمی نے کی۔ مظاہرے میں انڈین فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف اور کشمیری حریت پسندوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری کی حمایت ہمارا اخلاقی و ایمانی فرض ہے، ہم کسی صورت کشمیریوں کی حمایت سے منہ نہیں موڑ سکتے۔ احتجاجی مظاہرے میں ضلعی سرپرست مولانا سلطان محمود ضیائ، سٹی سرپرست قاری عبد اللہ عابد، ضلعی نائب امیر مولانا قاری ابوبکر الازہری، مولانا عبدالرحمٰن قاسمی، سٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری حاجی زاہد مقصود قریشی، میاں جمشید اجمل، قاری عبد الرحمٰن راشد، مولانا محمد اسلم سلمی، حافظ عین الرحمٰن، قاری نعمان عبد اللہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جمعیت علمائاسلام کی مرکزی صوبائی اور ضلعی جنرل کونسل کے ارکان قاری ظفراقبال شریف حافظ سعید مصطفے چدھڑ حافظ ناصرعلیم بھٹی حافظ حسین احمدمدنی مفتی ارشدمعاویہ مولاناسعدالرحمن مدنی قاری شاھدمحمودرحیمی جام حافظ حبیب احمداورقاری کفایت اللہ درخواستی نے 73ویں یوم آزادی کےموقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔تحریک آزادی کامطمع نظر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے ترقی و استحکام اور تحفظ میں بھی مدارس دینیہ اور علمائکرام کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہماری تمام ہمدردیاں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیںگی نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کیا جائے پاکستان کابچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے قربانیوں کیلئے ہم وقت تیار ہے ہم کسی صورت کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کےسابق ضلعی امیر مولانامشتاق احمدگھلیجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت پرتشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہاہے کہ اس موقع پر اسلامی سربراہی کانفرنس کو متحرک ھونا چاھیئے تمام مسلم ممالک بھارت کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا اعلان کریں اقوام متحدہ اور امریکہ کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنا نہیں چاھتے کیونکہ ان کے مفادات بھارت کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہاکہ انسانی حقوق والے کہاں گم ہیں انہیں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کیوں نظر نہیں آتی۔ پاکستان سمیت دینابھر میں 15اگست کو یوم سیاہ مناہ کے عوام نے ثابت کردیا کہ مودی صرف کشمیریوں کا ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت عالمی امن کا دشمن ہے اور دنیا بھر کے امن پسند عوام اور پاکستانی کشمیر پرکسی سودے بازی کو قبول نہیں کریں گے ، سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سیٹھ عبدالماجد ڈاکٹر فیصل جمیل چوہدری مریدحسین بھلر ، رئیس اقبال ، چوہدری عوان ، اور طارق خان بلوچ کے ہمراہ پبلک سکٹریریٹ میں سیاسی سماجی تاجروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کوآزادنہ کرایا گیا تو پاکستان ریگستان بن جائے گا کشمیری قوم خون بہاکر قربانی دے رہی ہے ہم ان کے صدقے سیراب ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت توڑنے کی ابتداءکردی ہے انشاءاللہ جلد کشمیر آزاد ہوگا ۔ وہ وقت دور نہیں جب انڈیا میں ایک اور پاکستانی جنل لے گا بھارت میں مسلمانوں سے روارکھے گئے سلوک سے قومی نظریہ ایک مرتبہ پھر سے زندہ ہوگیا ہے انخیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ تحصیل خان پور کے صدر قاری احتشام الحق فاروققی نے جنرل سیکٹی قاری معاویہ ڈاہر اور قاری محمد ابراہیم مکی کے ہمرہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہبلاشبہ دوقومی نثریہ ہی تحریک پاکستان کی بنیاد تھا انہوں نے مزید کہا کہ مسلئہ کشمیر پر پوری قوم کا متحد ہونا خوش آئند ہے عسکری وسیاسی قیادت سمیت پوری قوم اس بات پر یقین کرلے کہ کشمیر خالی نعروں سے نہیں جھاد سے آزاد ہوگا حکومت سفارتی محاذ پر قادیانی رشتہ دوانیوں سے ہوشیار رہے کیونکہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔یوم آزادی و یکجہتی کشمیر ریلی اورانڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر ملک احمد عثمان چنڑ کے زیر اہتمام ریلی ان کی رہائش گاہ سے نکالی گئیں اگست کو انڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ملک اصغر جوئیہ ملک احمد عثمان چنڑ ملک جہانزیب وارن عدیل اسلم عارف شاہد بخاری سمیراملک، نے کی یکجہتی کشمیر ریلی ملک احمد عمثان چنڑ کی رہائش گاہ سے چوک فوارہ سے فرید گیٹ تک نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے ملکی سلامتی اور یکجہتی کے حوالے سے تقریریں کی 15 اگست کو انڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے حوالے سے سرائیکی چوک سے چوک فوارہ تک ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کے نجات دلانے کے لئے اقوامِ متحدہ اور دنیا کے دیگر ملک پاکستان کے ساتھ چلیں۔۔ ہارون آباد سائنس سکول و کالج میں یوم جشن آزادی اور کشمیر یکجہتی کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی رہنماءعبداللہ وینس سابق ایم پی اے تھے ، تقریب میں اسلم اعجاز CEO محکمہ تعلیم بہاولنگر ، پرنسپل تنویر انجم گوندل ، محکمہ ایجوکیشن کے دیگر افسران ، طلبا اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے عبداللہ وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہم نے اپنے آباﺅ اجدادکی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا ہے ، نئی نسل سے تمام تر امیدیں وابستہ ہیں ، کشمیر پر سودے بازی قبول نہیں ہے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال میں احتجاج مظاہر کیا گیا۔جس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضے اور اقدامات کے خلاف ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ا سی حوالے سے خواجہ فرید سوَل ویلفیر ہسپتال میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ احتجاج میں موجود شرکا نے سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔شرکائ کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔مظاہرین۔ کاکہنا تھا کہ امید ہے کے سلامتی کونسل کے کے اجلاس میں کشمیریوں کے حق کی بات ہو گی۔ کشمیر ریلی سیکورٹی ہسپتال سے شروع ہو کر میترو روت پر آ کر اختتام پذیر ہوئی ،۔دریں اثنا چوک اعظم ، ڈیرہ غازیخان ، چوک سرور شہید ، لودھراں ، رحیم یار خان اور دیگر شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سکولوں میں بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ 


ریلیاں