بہاولپور آرٹس کونسل میں ”روشنی کا سفر“ پاکستان کی کہانی‘تصاویر کی زبانی کی نمائش‘ اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

بہاولپور آرٹس کونسل میں ”روشنی کا سفر“ پاکستان کی کہانی‘تصاویر کی زبانی ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان تقریبات کے موقع پر ''روشنی کا سفر'' پاکستان کی کہانی تصاویر کی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

زبانی کی نمائش رشیدیہ آڈیٹوریم میں جاری ہے۔ فادر ندیم جوزف، فادر افتخار مون، فادر یاسر پال اور فادر شہزاد برکت نے بطور خاص تصویری نمائش میں شرکت کی۔ انہوں نے جنگ آزادی سے لے کر قیام پاکستان کا سفر بذریعہ تصاویر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوان نسل کے لئے نہایت مفید ہیں جس سے وہ اپنے بزرگوں کی قیام پاکستان کے حوالہ سے کاوشوں سے آگاہ ہو سکیں گے۔ انہوں نے روشنی کا سفر تصویری نمائش کے انعقاد پر بہاولپور آرٹس کونسل کی کوششوں کو سراہا اور شاندار اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل عابد حسن رضوی نے ''روشنی کا سفر''تصویری نمائش کا تاریخی حوالہ سے بریف کیا۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...