ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ‘ سونا بھی مہنگا
ملتان (نیوز رپورٹر) انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 41 پیسے کا اضافہ کے بعد ڈالر کی قیمت 158.54 سے بڑھ کر 158.95 کی سطح پر رہی ذرائع کے مطابق انٹربینک میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
امارتی درہم 42.70، یورو 175.50 روپے، سعودی ریال 41.70 روپے، یوکے پاو?نڈ 191.00 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے کے بعد 159.50 روپے ہو گئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158.50 روپے میں خریدا اور 159.50 روپے میں بیچا گیا۔ڈالر کی قیمتوں میں آج ہونے والے اضافے کے بعد سونے کی قیمت بھی مُلکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 815 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 703 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1514 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس مہنگائی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 87 ہزار 350 روپے ہو گئی تھی۔مگر آج کے اضافے کے بعد اس وقت سونا تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا ہے
مہنگا