جو قومیں آزادی کی حفاظت کرتی ہیں زندہ‘ سلامت رہتی ہیں‘ عون حمید ڈوگر

  جو قومیں آزادی کی حفاظت کرتی ہیں زندہ‘ سلامت رہتی ہیں‘ عون حمید ڈوگر

خان گڑھ (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب برائے لیٹریسی سردار عون حمید ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے

(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ا?زادی کی حفاظت اور قدر نہ کرنے والی قومیں صفحہ ہستی سے حرف غلط کی طرح مٹا دی جاتی ہیں اور جو لوگ اپنی آزادی کی حفاظت کرتے ہیں وہی سلامت اور عزت و وقار حاصل کرتے ہیں۔اللہ تعالی نے پاکستان کو بڑی نعمتوں، وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے نوازا ہے انہوں نے کہا کہ ا?ج پوری قوم کشمیر میں بھارتی مظالم اور برہمن دہشت گردی کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کررہی ہے۔پاکستان کے دشمن ناکام و نامراد ہونگے۔دشمن طرح طرح کی سازشیں کررہا ہے۔اآج اتحاد عالمی اسلامی اور یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، اور بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور مناکر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جب تک ا?زاد نہیں ہوتا انہیں حق رائے دہی نہیں دیا جاتا تب تک پاکستان مکمل نہیں ہوگا، ا?زادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جو انہیں مل کر رہے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اس سخت جواب دیا جائے گا ساری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے۔۔۔

عون حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...