آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں‘ پاکستان عظیم جدوجہد کا نتیجہ‘ ملک عامر ڈوگر

  آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں‘ پاکستان عظیم جدوجہد کا نتیجہ‘ ملک عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں، وطن عزیز پاکستان عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے، آج ضرورت اس ا مر کی ہے کہ ہم یگانگت، عفو و درگزر، باہمی برداشت کے رویوں کو فروغ دے کر ایک مثالی معاشرہ تشکیل دیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کشمیریوں کے بھرپور یکجہتی کا اظہار کررہی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ”آزادی ایک نعمت ہے“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی میڈم سبین گل خان، رخسانہ انور، محمد عمران اعظمی مہمانان خصوصی تھے۔ اس موقع پر شاہد محمود انصاری، میاں نعیم ارشد، اورنگزیب خان بلوچ، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، امیر نواز ملک، پروفیسر عنایت علی قریشی، احسان خان، ابراہیم خان، وقاص قریشی، بابا یوسف گل، مدثر بیگ، مجتبیٰ بلوچ، مختار سومرو، ثقلین بلوچ، تصور حیات شریک تھے۔ سیمینار میں ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلامی دنیا کا عظیم ملک ہے، پاکستان نے ہمیشہ جہاں اپنی سلامتی کے حوالے سے جدوجہد کی وہاں اقوام عالم میں مسلمانوں کے درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آواز بلند کی اور آج پاکستان ہی کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے فیضیاب ہوکر پاکستان کا حصہ بنیں گے اور ترقی، خوشحالی اور آزادی ان کا مقدر ٹھہرے گی۔ مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی محمد عمران اعظمی، سماجی رہنما شاہد محمود انصاری، رخسانہ انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے پوری قوم یکجا ہے آج ہم اکابرین پاکستان، شہدائے وطن اور افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جن کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے پاکستان امن کی راہ پر نہ صرف گامزن ہے بلکہ دنیا بھر میں بہترین تشخص ابھرنے میں بھی کامیاب ہورہا ہے۔ ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، میاں نعیم ارشد، اورنگزیب خان بلوچ، امیر نواز ملک، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، پروفیسر عنایت علی قریشی، احسان خان سدوزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بے شمار عالمی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن پوری پاکستانی قوم جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے اس عزم کا اظہار کررہی ہے کہ ملکی وقار، سلامتی، یکجہتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
عامر ڈوگر