میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ میں گھوسٹ ملازمین بھرتی کرنیکا انکشاف 

      میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ میں گھوسٹ ملازمین بھرتی کرنیکا انکشاف 

دائرہ دین پناہ(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کرنے پر چیف آفیسر آپے سے باہر ہوگیا۔ صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی خبروں کی اشاعت نے چیف آفیسر چوہدری شبیر کی ایمانداری کا بھانڈہ پھوڑ دیا جس پر چیف آفیسرآپے سے باہر ہو گیا اور صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ میں ہر ماہ لاکھوں روپے کی کرپشن کی جا رہی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہے اڈا بس سٹینڈ پرچی فیس اور شہر بھر صفائی ستھرائی کے لئے دیئے جانے والے فنڈ میںاور ڈیزل کی مد میں بھی لاکھوں کی کرپشن پر ہاتھ صاف کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ کمیٹی میں سفید پوش عملہ اور گھوسٹ ملازم بھرتی کیئے جو چیف آفیسر کو منتھلی دے کر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں میونسپل کمیٹی میں ایسے ملازمین شامل ہیں جو چند سالوں میں کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنا چکے ہیں شہریوں کی طرف سے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور عملہ کے خلاف شہری کی طرف سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان اور نیب کو درخواست بھی دی گئی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری بلدیات اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے میونسپل کمیٹی ٰ دائرہ دین پناہ میں کروڑوں کی کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...