سکیورٹی فورسز ‘ پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لیاقت پور میں خصوصی تقریب ‘ شمعیں روشن

سکیورٹی فورسز ‘ پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لیاقت پور میں خصوصی ...

لیاقت پور(نامہ نگار)الائیڈہیومن رائٹس کمیشن لیاقت پور کے زیراہتمام پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چوک گھنٹہ گھر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

 آصف اقبال جبکہ مہمانان اعزاز ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید حاجی غلام یٰسین، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لیاقت پور مہر ظہور احمد اور سرپرست تنظیم خالد رفیق چوہدری تھے۔ جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے شہداءکی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ پاکستان کا اندرونی و سرحدی استحکام ہماری فورسز کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداءکے بلندی درجات وپاکستان کی سلامتی کیلئے کرائی گئی۔ اس موقع پر صدر تنظیم ڈاکٹرظہیر احمد ساحل نے تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ تقریب میں احسان الحق قادری، جام بخت اقبال، چوہدری عثمان سعیدی، یاسر محی الدین ، طارق شاد، اور دیگر شریک ہوئے۔

شمعیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...