کشمیریوں کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی ‘ نصراللہ دریشک 

کشمیریوں کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی ‘ نصراللہ دریشک 

  

جام پور (نامہ نگار) کشمیر میں بھارتی بربریت اور قتل و غارت کو عالمی برادری بند کرکے امن و امان لائے۔سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔انشاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد جلد رنگ لے آئے گی۔آج جو کنٹرول لائن پر صورتحال ہے وہ ہمارے کچھ سیاستدانوں کی ہیدا کردہ ہے۔کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے حکومت وقت تیزی سے تبدیلی کی طرف روانہ ہے تاکہ نئی نسل کو روشن مستقبل میسر ہو سکے۔اپوزیشن احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈال کر مختلف حربے استعمال کرکے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کا راستہ تلاش کرنے لگے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے دریشک ہاوس میں عمائدین علاقہ معززین اور پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ نور احمد خان رند۔ نواب مہر حبیب خان سیال۔عبدالرشید ہوت بلوچ۔حاجی نذر حسین حجانہ۔سراج احمد لنگاہ۔ملک عبدالستار ببر۔حاجی غلام رسول رند۔مرید حسین لنگاہ۔ملک عبدالرحمن سندیلہ۔مرزا کریم نواز خان مغل۔سید قیصر بخاری۔رانا محمد فاروق۔ملک مشتاق احمد آرائیں۔عبدالغفار بھٹہ۔عمران حسین رند ایڈوکیٹ۔ملک عمر فاروق نائچ۔رانا محمد ایوب ایڈوکیٹ۔محمد اصغر شاد۔ملک آصف حبیب جکھڑ۔ملک سہیل اعجازخان۔عمیر اعجاز خان جکھڑ۔لعل خان مستوئی۔کمال خان قریشی۔ارباب سکھانی۔سید گنج بخش۔حاجی جاوید اقبال لنگاہ سمیت دیگر معززین موجود تھے بعدازاں سردار نصراللہ خان دریشک نے سابق ممبر ضلع کونسل جام محمد ناصر ایڈوکیٹ کے ہمراہ علاقہ پچادھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے۔

نصراللہ دریشک 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -