چینی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا امریکی فیصلہ موخر

  چینی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا امریکی فیصلہ موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کرسمس کے موقع پر صارفین کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے چینی مصنوعات پر سے دس فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ موخرکر دیا گیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جن چینی مصنوعات پر ٹیکس استثنٰی دیا گیا ہے ان میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کھلونے شامل ہیں۔۔ماہرین اقتصادیات کے مطابق امریکی حکومت کے اس فیصلے اور چین سے کئے گئے تجارتی مذاکرات کے بعد سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے جبکہ ممکنہ مہنگائی سے پریشان صارفین نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد مذکورہ چینی مصنوعات پر عائد دس فیصد محصولات کا اطلاق اب پندرہ دسمبر سے ہو گا۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرامید ہیں کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر سے ملاقات اچھی رہے گی، تاہم ملاقات کب ہوگی اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین تجارتی معاہدہ چاہتا ہے، امید ہے بیجنگ امریکی ٹیرف پر کوئی جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔چین نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مزید ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید :

علاقائی -