جنوبی چھاؤنی: بارش کے باعث بوسیدہ چھت گرنے سے کمس بچہ جاں بحق، 3افراد زخمی

جنوبی چھاؤنی: بارش کے باعث بوسیدہ چھت گرنے سے کمس بچہ جاں بحق، 3افراد زخمی

  

لاہور (کر ائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں بوسیدہ چھت گرنے سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امداد ی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے نادر آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے وہاں موجود 22سالہ سیمی،25سالہ مقبول،50سالہ سلمیٰ بی بی اور اڑھائی سالہ حضیفہ شدید زخمی ہوگئے،امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر فوری مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں کمسن حضیفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -