سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے پی آئی سی داخل ہونے پر ان کے دو الگ الگ ریفرنسوں میں سماعت0 3اگست تک ملتوی کردی۔متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو جیل انتظامیہ نے طبیعت خراب ہونے پر پی آئی سی داخل کرایاہے۔ احتساب عدالت میں گزشتہ روز آصف ہاشمی کے کیس کی سماعت تھی تاہم عدالت کو آصف ہاشمی کی بیماری سے آگاہ کیا گیا۔ نیب نے عدالت میں آصف ہاشمی کے خلاف دو الگ الگ ریفرنس پیش کررکھے ہیں جن میں ایک ریفرنس غیر قانونی بھرتی اور دوسرا غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کا شامل ہے۔عدالت میں دونوں کیسوں کی سماعت تھی جس میں عدالت نے آصف ہاشمی کو طلب کررکھا تھا لیکن وہ بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوئے جس پر جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

مزید :

علاقائی -