غیرقانونی بھرتیاں کیس، پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

غیرقانونی بھرتیاں کیس، پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمااورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8ملزمان کے ریفرنس کی سماعت 30اگست تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں پیپکو میں 437 افراد کوغیرقانونی بھرتی کرنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت میں کیس میں نامزد 8ملزمان موجود تھے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیش نہیں ہوئے،ان کے وکیل نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست دی،عدالت کو بتایا گیا کہ راجہ پرویز اشرف سخت بیمارہیں جس کی وجہ وہ حاضر نہیں ہوسکتے،جس پرعدالت نے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی،عدالت میں نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اوردیگر اٹھ ملزمان کے خلاف ریفرنس فائل کررکھا ہے،تمام ملزمان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے سوالنامے فراہم کردیئے گئے ہیں،اس کیس میں سابق وزیراعظم نے بری کرنے کی درخواست دی تھی جو بعد میں انہوں نے واپس لے لی تھی،ان کے وکیل کاکہنا تھا کہ کیس فائنل ہو چکا ہے،اس موقع پر بری کرنے کی درخواست کی ضرورت نہیں۔

مزید :

علاقائی -