ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم،ٹریفک قوانین پر خوصی لیکچرز دیئے

ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم،ٹریفک قوانین پر خوصی لیکچرز دیئے

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم سکولوں، کالجوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں،بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کے علاوہ مساجد اور چرچوں تک جا پہنچی، روڈ سیفٹی آفیسرز اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہرکی مختلف مساجد میں ٹریفک قوانین پر خوصی لیکچرز دیئے، انہوں نے کہاکہ حادثات کی شرح صرف اور صرف شہریوں کو ٹریفک قوانین پر اخلاقی طور آمادہ کرتے کی کم کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ حادثات قسمت میں نہیں لکھے ہوتے بلکہ یہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویوں کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں،شہریوں کو حادثات کے اسباب اور ان سے ہونے والے نقصانات بارے آڈیو، ویڈیو کلپس کی مدد سے آگاہی دی جا رہی ہے،انسان کی تھوڑی سی غفلت سے بڑے سے بڑا حادثہ رونما ہو جا تا ہے اور سب سے زیادہ نقصان احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کیوجہ سے ہو رہا ہے، انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران شہر بھر کی مختلف مساجد، چرچوں، اکیڈمیز، بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز پر 720 لیکچرز،انیس سمیناز اوربارہ ٹریفک آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے،سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھاکہ قوانین کی خلاف ورزی پر چالان آخری حل ہے، سٹی ٹریفک پولیس کا قطی مقصد نہیں کہ شہریوں کے زیادہ سے زیادہ چالان کئے جائیں، ہم نے اخلاقی طور پر سب کو قوانین کا پابند بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -