ڈی پی او ساہیوال آفس میں فنڈز خوردبرد کیس،ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  ڈی پی او ساہیوال آفس میں فنڈز خوردبرد کیس،ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی پی او ساہیوال آفس کے فنڈز خوردبرد کرنے کے کیس میں گرفتار تین ملزمان محمد توقیر، شاہد ریاض اور محمد علی کو 30اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔احتساب عدالت میں نیب نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز ساہیوال ڈی پی او آفیس کی کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں تین ملزمان شاہد ریاض۔ محمد علی اور محمد توقیر کو پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے پٹرول کی مد میں اور تنزین وآرائش کے سلسلے میں بھاری رقم خوردبرد کی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا مزیدجسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد تینوں ملزمان کو مزید جسمانی ریماند پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -