ہربنس پورہ، بغیر ادائیگی سامان لے جانے کے واقعہ میں ملوث سب انسپکٹر اور دوکانسٹیبل لائن حاضر

ہربنس پورہ، بغیر ادائیگی سامان لے جانے کے واقعہ میں ملوث سب انسپکٹر اور ...

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ہربنس پورہ کے علاقہ میں پان شاپ سے بغیر ادائیگی سامان لے جانے کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا۔واقعہ میں ملوث تھانہ ہربنس پورہ کے سب انسپکٹر لشکر علی،کانسٹیبلز وقار علی،ذیشان اور محمد وسیم کو لائن حاضر کیا گیا۔انہوں نے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے ایس ایس پی آپریشنزلاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک کوتحریری ہدایات بھی جاری کیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران اور اہلکاروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے،ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائیں گے۔

محکمہ پولیس میں سزا اور جزاء کا عمل کسی بھی دوسرے محکموں سے زیادہ فعال ہے۔فرائض سے غفلت برتنے اورشہریوں کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث افسران و اہلکارسزا کیلئے تیار رہیں۔

مزید : علاقائی


loading...