ترکی پرلبیائی حکومت کو لیز پر اسلحہ فراہم کرنے کا الزام

ترکی پرلبیائی حکومت کو لیز پر اسلحہ فراہم کرنے کا الزام

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو ترکی کی طرف سے مسلسل عسکری اور فوجی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی نے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو جدید ترین اور لیزر اسلحہ فراہم کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوجی امور پرمعلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ آرمی ریکگنیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی لیبیا میں جنگ کی آگ بھڑکانے کا ذمہ دار ہے۔ انقرہ کی طرف سے طرابلس حکومت کو لیزر ہتھیار فراہم کیے جا رہے ہیں جنہیں لیبیا کی قومی فوج کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ایک سینئر عسکری تجزیہ نگار الیکذنڈر تیموخین نے بتایا کہ ترکی کچھ عرصے سے جدید ترین اسلحہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو فراہم کررہا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں طرابلس پرحملہ آور فوج کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ترکی نہ صرف لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کررہا ہے بلکہ عسکری مشیر اور فوجیوں کو ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی فراہم کیے ہیں۔ حال ہی میں شام سے جنگجوؤں کو بھی لیبیا بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے

مزید : علاقائی


loading...