قتل کیس،اسراراور سراج بٹ کی عبوری ضمانتیں کنفرم

قتل کیس،اسراراور سراج بٹ کی عبوری ضمانتیں کنفرم

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور ایئرپورٹ پر قتل ہونے والے زین کے کیس میں دوملزموں اسراربٹ اور سراج بٹ کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں جبکہ عدالت نے ملزموں کی جانب سے اسلحہ سپرداری پر لینے کی درخواست خارج کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لاہور ائیرپورٹ پر قتل ہونے والے زین کے قتل کیس میں ملوث دو ملزمان اسرار بٹ اور سراج بٹ کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں وکلا ء کے دلائل سننے جے بعددونوں ملزموں کی ضمانت کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں، عدالت نے ملزموں کی جانب سے پکڑے جانے والے اسلحہ کو سپرداری پر دینے کی درخواست خارج کردی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ان پر اور دیگر ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے زین کو عین اْس وقت لاہور ائیرپورٹ پر قاتلانہ حملے میں قتل کردیا تھا جب مقتول عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...