نشتر کالونی،ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر دس سالہ بچہ جاں بحق

نشتر کالونی،ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر دس سالہ بچہ جاں بحق

  

لاہور (کر ائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر دس سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے گلی میں کھیلتے ہوئے دس سالہ عمر کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

مزید :

علاقائی -