صوبائی دارالحکومت : ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیو ں سے محروم   

صوبائی دارالحکومت : ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، ...

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہنجر وال میں نعما ن اور اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3 لاکھ60 ہزار روپے،مسلم ٹا ؤ ن  سے رفیق اور اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ 20ہز ار کی نقدی موبائل فون،گلشن اقبا ل میں صا دق کے گھر سے2 لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،غا زی آ با د میں انجم اور اس کی فیملی سے 2لا کھ 10ہزار کی نقد ی وطلا ئی زیو ر ات،نیو انا ر کلی میں طفیل سے 1لا کھ 55ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،با غبا نپو رہ میں عا صم سے 1لا کھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی،سمن آ با د میں جبا ر سے1لا کھ 40ہزار،جو ہر ٹا ؤ ن میں الیا س سے90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،مصر ی شا ہ میں با برسے 85ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیے گئے۔نو اں کو ٹ اورقا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا سے گاڑیاں جبکہ لا ڑ ی اڈہ،گلشن اقبال، ڈیفنس بی،وحد ت کالونی، راوی روڈ،مز نگ اور شادبا غ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -