ہانگ کانگ کی صورت حال کو بہتر کرنے کے حل موجود ہیں، چینی سفیر

ہانگ کانگ کی صورت حال کو بہتر کرنے کے حل موجود ہیں، چینی سفیر

  

بیجنگ (اے پی پی)چین کے برطانیہ میں متعین سفیر لیو شیاؤ مِنگ نے کہا ہے کہ اگر ہانگ کانگ میں مظاہروں کا سلسلہ طول پکڑتا ہے تو بیجنگ حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی نہیں رہے گی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت نواز کارکنوں نے ہانگ کانگ کو ایک خطرناک راستے پر لا کھڑا کیا ہے۔ لیو شیاؤ مِنگ نے ان خیالات کا اظہار لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہانگ کانگ میں عدم استحکام کی صورت قابو سے باہر ہو گئی تو مرکزی حکومت آرام سے بیٹھی نہیں رہے گی اور بیجنگ حکومت کے پاس اس صورت حال کے کافی حل موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -