ملزم پر تشدد نہیں ہوا،رانا ثنا اللہ کے داماد کی طبی معائنہ رپورٹ جاری

ملزم پر تشدد نہیں ہوا،رانا ثنا اللہ کے داماد کی طبی معائنہ رپورٹ جاری

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) فیصل آباد میڈیکولیگل بورڈ نے لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ خاں کے داماد رانا احمد شہریار کے طبی معائنہ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ملزم کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا بلکہ باخبر ذرائع کے مطابق معائنہ کے موقع پر احمد شہریار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تو طبی معائنہ کروانا ہی نہیں چاہتا کیونکہ مجھ پر تشدد ہوا نہ ہی پولیس کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچائی گئی،تاہم میرے وکیل کی درخواست پرطبی معائنہ کروایا گیا۔ سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد فخر کی سربراہی میں 4رکنی ٹیم نے طبی معائنہ کیا۔

رپورٹ جاری

مزید : علاقائی


loading...